ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں31 جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی چیئرمین ایف بی آر

شادی بیاہ سے جڑے کاروبار کو بھی دستاویزی بنائیں گے‘ بہت سے کاروبارسرکاری پیسوں پر چل رہے ہیں‘ شبر زیدی
ریسٹورنٹس عوام سے 16 فیصد ٹیکس لیتے ہیں لیکن حکومت کو نہیں دیتے‘لوگ بل کی ادائیگی سے پہلے سیلز ٹیکس نمبر ضرور دیکھیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، 31 جنوری کے بعد یہ شرط دوبارہ نافذ العمل ہوگی۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیلر کی پہلے سال کی سیلز کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لا رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔شبر زیدی کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے۔ ایویلیوایشن کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹرانزیکشن کو مارکیٹ ویلیو کے 85 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ شادی بیاہ سے جڑے کاروبار کو بھی دستاویزی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے کاروبار ہیں جو سرکاری پیسوں پر چل رہے ہیں۔ریسٹورنٹس عوام سے 16 فیصد ٹیکس لیتے ہیں لیکن حکومت کو نہیں دیتے۔ لوگ بل کی ادائیگی سے پہلے اس پر سیلز ٹیکس نمبر ضرور دیکھیں۔ ریسٹورنٹس میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم لگا رہے ہیں۔ رسید پر سیلز ٹیکس نمبر نہ ہو تو سیلز ٹیکس ادا نہ کریں۔شبر زیدی نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے جیولر انڈسٹریز کو دستاویزی کرنے کیلئے کہا، ہم اس انڈسٹری کو دستاویزی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں