ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭ طبیعت سنبھل نہ سکی ٭ نواز شریف کو امریکا یا جنیوا منتقل کئے جانے کا امکان

پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہوسکی ہے
زہر خورانی کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی طبیعت نہ سنبھل سکی شریف فیملی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ بھیجے گئے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے جیسے ہی رپورٹس سامنے آئیں گی تو فیصلہ کیا جائیگا کہ نواز شریف کو کہاں شفٹ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل پرومٹن اسپتال میں نواز شریف کا معائنہ جاری ہے۔ طبیعت نہ سنبھلنے پر نواز شریف کو امریکہ یا جنیوا لے جانے کا آپشن موجود ہے زہر خورانی کے ٹیسٹ کیلئے امریکہ بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں