ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :3 دن سردی کم رہنے کے بعد بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کراچی میں سردی کی شدت میں کمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور بارش کا امکان بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 5 جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے ملک میں داخل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں