ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، اسرائیل فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے سرحدوں پر موجود اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔ اسرائیل کی شام اور لبنان کیساتھ سرحد پر گشت میں مزید اضافہ کر
دیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی حملے کو جائز اقدام قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیا گیا حملہ جائز اقدام ہے۔امریکا نے قاسم سلیمانی پر حملہ اپنے دفاعکیلیے کیا اور یہ اس کا حق ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے شام اور لبنان کی سرحد پر موجود اپنی فوج کیلیے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ اسرائیل کو قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے ردعمل کا خوف ستائے جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں