ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی  کا استور زلزلہ  متاثرین کی مدد کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ استور میں بے یارو مددگار پڑے زلزلہ متاثرین کی مدد کی جائے، استور کی 10 ہزار آبادی کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول زرداری نے وفاقی و گلگت بلتستان حکومت سے اپیل کی کہ استور میں 10 ہزار لوگ کھلے آسمان میں سخت سردی کے
دوران راتیں گزارنے پر مجبور ہیں لہٰذا حکومت بے یارو مددگار پڑے زلزلہ متاثرین کو شیلٹر فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں اور خواتین کی اتنی بڑی تعداد سردی کے سخت موسم میں کھلے آسمان تلے پڑی ہے جو افسوسناک ہے۔ وفاقی اور گلگت حکومتیں مشکلات کا شکار ان لوگوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کریں تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں