ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اولمپکس اور پیرالمپکس پر کرْوز شپ کا ٹرمینل کھولا جائے گا، جاپان

ٹوکیو (جسارت نیوز) جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ موسم گرما میں اولمپکس اور پیرالمپکس کے آغاز سے قبل ٹوکیو کی بندرگاہ پر کرْوز شپ کا نیا ٹرمینل کھول دیا جائے گا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو انٹرنیشنل کرْوز ٹرمینل، گیمز کے آغاز سے10 دن پہلے 14 جولائی کو کام شروع کر دے گا۔ 36 کڑوڑ ڈالر کی لاگت کا یہ ٹرمینل ٹوکیو بلدیہ عظمٰی تعمیر کر رہی ہے تاکہ تفریحی دوروں کے لیے چلنے والے دنیا کے بڑے بحری جہاز آئندہ ٹوکیو تک آ سکیں۔ یہ منصوبہ ایک ایسے وقت شروع کیا گیا تھا جب جاپان کی بندرگاہوں پر آنے والے کرْوز شپس کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ ٹوکیو کی حکومت کو امید ہے کہ افتتاح کے بعد ششماہی میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بڑے کرْوز شپ کے دورے سے معیشت میں 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں