ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم وفاق میں بیٹھ کر کس چیز کا رونا رو رہی ہے پیپلز پارٹی

میئر کراچی شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کرتے ہیں، عاجز دھامرا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرانے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کی توقیر کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی ہے ۔ایم کیو ایم وفاق میں بیٹھ کر کس چیز کا رونا رورہی ہے ۔میئر کراچی اگر شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عاجز دھامرانے کہا کہ کچھ عناصر عوام کی خدمت کے بجائے اپنی خدمت کی بات کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے کبھی شہر قائد کا فنڈ نہیں روکاہے ۔ڈی ایم سی ہو یا دیگر ادارے انہیں پورا فنڈ ملتا ہے۔بلاول بھٹوکو میڈیا میں یو ںدکھایا جارہا ہے کہ جیسے انہوںنے کہا ہو کہ اگر ایم کیو ایم اتحاد نہیں کریگی تو انہیں فنڈ نہیں دیا جائے گا۔شاید مئیر کراچی سے پیپلز پارٹی کی ترقی کی تیزی نہیں دیکھی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی کو فنڈ کی نہیں بلکہ صوبے کو فنڈ کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں