ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تائیکوانڈو سے لڑکیاں ذہنی وجسمانی طور پر مضبوط ہوتی ہیں، سیدہ ذوالکیف نادر

لاہور(جسارت نیوز)نیشنل اسکول آف تائیکو انڈومیں گرلز کھلاڑیوں کی ’ ’بیلٹ پروموشن ‘ ‘تقریب نیشنل اسکول آف تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ ملتان روڈ پر واقع سوڈیوال کالونیA بلاک میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف تائیکوانڈو کلبوںسے تعلق رکھنے والی 30 گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں گرلزکھلاڑیوں نے اپنے دم خم کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹیسٹ پاس کرنے والی کھلاڑیوں کو یلیو،گرین اور گرے بیلٹس دی گئیں۔ افراء جاوید نامی بچی نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں شاندارکارکردگی دکھا کر ڈبل پروموشن حاصل کی ۔بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لیڈیز ماسٹر انسڑکٹر سیدہ ذوالکیف نادر بلیک بیلٹ 5Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف) کوریا نے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں