ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی (کامرس ڈیسک) قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی رہی۔ انڈیکس میں 157.46 پوائنٹس کی گراوٹ کے باعث 42323.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس 42689.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوپہر کے بعد مارکیٹ میں ایک دم مندی کی لہر آئی جس کے بعد 600 پوائنٹس کی گراوٹ کے باعث 100 انڈیکس 42077 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں