ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساہیوال جیل میںتوہین رسالت کا ملزم مرگیا

ساہیوال (آن لائن) سینٹرل جیل ساہیوال میں توہین رسالت کیس کے ملزم حوالاتی 35 سالہ اشرف خاںکی پراسرار ہلاکت۔ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے جو ڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ اشرف خاں موضع چلہ جھنگ کو2016ء میں پولیس تھانہ صدر گو گیرہ اوکاڑہ نے توہین رسالت کے الزام میں295۔ سی ت پ کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا اور جو یشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا۔ گز شتہ رات اشرف خاں جیل میں بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں