ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرخ پرچم لہرادیا گیا‘ ایران کی جانب سے قدیم روایتی طرز جنگ کا اعلان

تہران ( آن لائن ) ایران کی جانب سے قدیم روایتی طرز میں جنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدس شہر جمکران کی مسجد امام زمانہ میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔سرخ پرچم کا لہرانہ باقاعدہ جنگ کا اعلان ہوتا ہے۔اس سے قبل مسجدجمکران پر ہمیشہ سبز پرچم لہراتا رہا ہے۔قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامت کہلاتا ہے۔جمکران شہر کی یہ مسجد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ مسجد امام مہدی سے منسوب سمجھی جاتی ہے۔اس مسجد پر اس سے قبل کبھی سرخ پرچم نہیں تھا تاہم قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس مسجد پر سرخ پرچم لہرایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں