ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی انگزز میں 454 رنز بنا کر آئوٹ

 

سڈنی (جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مارنس لابوشین نے 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کولن ڈی گرانڈ ہوم اور نیل ویگنر نے3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے، ٹام بلنڈل 34 اور کپتان ٹام لیتھم 26 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 283 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لابوشین 130 اور میتھیو ویڈ 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، ویڈ گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر ولیم سمرولی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تراوس ہیڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بناکر میٹ ہینری کی گیند پر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، مارنس لابو شین نے ایک طرف سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری داغ دی، کپتان ٹم پین آسٹریلیا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 35 رنز بناکر کولن ڈی گرانڈ ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، مارنس لابوشین نے 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 15 چوکے شامل تھے، مچل اسٹارک 22 رنزجیمز پیٹنسن 2 اور پیٹ کمنز 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 454 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کولن ڈی گرانڈہوم اور نیل ویگنر نے3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 391 رنز درکار ہیں، ٹام بلندل 34 اور ٹام لیتھم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں