ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات

لاہور (آن لائن) زمان پارک میں واقع وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائشگاہ سے چند گز کے فاصلے پر واقع عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو اہل خانہ اور گھریلو ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے طلائی چوڑیاں، زیورات نقدی اور ایک پستول لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے حساس علاقے میں ہونیوالی مسلح ڈکیتی کی واردات کے خلاف مقدمہ درج کر کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس کے باوجود کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ نامعلوم ڈاکو واردات کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں