ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام بحال کر نے کی توثیق کردی

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی۔امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی معاونت کی بحالی کا اعلان 27 جولائی کو کیا تھا اور اس معاونت کے تحت امریکا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں