ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پیر کو بارش کا امکان

مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ کل ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا
شہر قائد میں 6 سے 7 جنوری کو ممکنہ بارشوں کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگا
سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کا مجموعی درجہ حرارت کئی ڈگری بڑھ گیا، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سرد ہوائیں معتدل ہو گئیں 6 جنوری کو شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ 5 جنوری کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت کراچی میں 6 اور 7 جنوری کے درمیان ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کے بعد پیدا ہونے والی سردی کی لہر 10 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، اندرون سندھ کچھ اضلاع میں مذکورہ سسٹم کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے، 11 جنوری کو کراچی میں ایک اور بارش دینے والے سسٹم کی توقع بھی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں