ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کیمپ جیل میں نیب بیرک میں آتش زدگی سے سعد رفیق زخمی

 لاہور: کیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ لگنے سے ن لیگ کے رہنما سعد رفیق زخمی ہوگئے۔

کیمپ جیل لاہور میں رات گے نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی۔ اس دوران سعد رفیق کا سر لوہے کے جنگلے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی۔

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا۔ سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس کی وجہ سے زخمی ہوگیا، میرا سر لوہے کے راڈ کے ساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ جیل حکام روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نے کیمپ جیل میں آگ لگنےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکی تحقیقات کرائی جائے،پتہ چلناچاہیےایساکیوں ہوا، واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنےلائی جائے۔

شہبازشریف نے خواجہ سعدرفیق کےزخمی ہونےپردکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کانشانہ بننےوالےقیدیوں کا حوصلہ اور جراٴت قابل ستائش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں