ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے سال پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی رعایت

اطلاق دہشت گردی، غداری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرمان پر نہیں ہوگا، حسن سہتو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے نئے سال کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی رعایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سال نو کے موقع پر سینٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 30 دن کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرزن رول کے تحت سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو یہ خصوصی اختیار حاصل ہے کہ وہ قیدیوں کی سزا میں 30 سے 60 دن تک کمی کا اعلان کر سکتا ہے، انہوں نے اپنے صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کے موقع پر قیدیوں کو بھی اس خوشی میں شریک کرتے ہوئے ان کی سزا میں 30 یوم کی کمی کر دی ہے۔ اس رعایت کا اطلاق صرف سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، ایک سوال کے جواب میں حسن سہتو نے بتایا کہ اس رعایت کا اطلاق دہشت گردی، غداری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرموں پر نہیں ہوگا، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں