ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، گردوارہ کرتارپور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم

معاون خصوصی نے کہا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں