ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری، علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

کوٹری: پٹڑی سے اترنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے

جامشورو(صباح نیوز) جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2وہیل ٹریک سے اس وقت اتر گئے جب ٹرین ڈائون ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے کے عملے نے دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کر کے ٹریک پر چڑھا دیا۔ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے پٹڑی سے اتر جانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں