ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی ایکٹ ترمیمی بل: پیپلز پارٹی نے اپنی سفارشات واپس لے لیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق اپنی سفارشات واپس لے لیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان  نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق اپنی سفارشات واپس لے لیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے ملکی صورتحال کے پیش نظر ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی تمام تر سفارشات واپس لیتی ہے۔

جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  کے اقدام سے اتحاد پیدا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں