ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا میں متاثرہ علاقوں کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا اعلان

آسٹریلیا: جنگلات میں لگنے والی آگ اپنے پیچھے خاکستر مکان اور گاڑیاں چھوڑ گئی ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے مختص رقم میں ڈیڑھ ارب ڈالر اضافے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوفناک آگ سے متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاکر ہر ممکن طریقہ اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں اگر مزید رقم درکار ہوئی تو وہ فراہم کرنے سے ہچکچائیں گے نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے اب تک 24سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آگ نے بڑے پیمانے پر تباہ پھیر دی ہے اور تقریباً 2ہزار مکانات اور ایک کروڑ ایکڑ سے زائد قبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ پیر کے روز ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت میں کمی سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے عملے اور رضاکاروں نے اطمینان کا سانس لیا۔ آگ کا دائرہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا تک پھیل چکا ہے،جب کہ آسٹریلیا کا بڑا شہر سڈنی حرارت اور دھویں سے شدید متاثر ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے حکام نے مقامی فائر سروس کمشنر کو اضافی اختیارت دینے دے کر ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، تاکہ وہ آزادانہ اقدامات کر سکیں۔ ایمرجنسی کے دوران انتظامی اہلکار لوگوں کا جبری انخلا، سڑکوں کی بندش اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ ہنگامی حالت 3جنوری سے نافذ کی گئی تھی،جو 7 روز تک جاری رہے گی۔ حکومت نے سیاحوں کو بھی آگ سے متاثرہ علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں