ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاء کپ 2020: بھارتی ٹیم کی غیر یقینی صورتحال برقرار

لاہور: پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے تاہم جون میں اس متعلق حتمی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے رواں سال کے ایونٹس میں ایشیا کپ کو شامل کررکھا ہےلیکن سرحدوں پر کشیدگی اور سیکورٹی خدشات پرٹیم کو پاکستان بھیجنے کے امکانات معدوم دیکھائی دیتے ہیں۔

رواں سال جون میں ایشیاء کپ کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔

پاکستان میں آخری بار ایشیاء کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کے بعد سے کوئی کثیر ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں