ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

لاہور (آن لا ئن) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم اپنی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم چیک کی وجہ سے پکڑے گئے۔ ملزم 30 لاکھ روپے کا چیک کم پیسوں میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا، چیک کم قیمت میں فروخت کرنے کی بات انسویسٹی گیشن پولیس تک پہنچی جس پر مصطفی آباد پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج نے ڈاکوؤں کو میٹنگ کے لیے بلایا جہاں ڈاکو میٹنگ کے لیے آئے تو انہیں دھرلیا گیا۔ پو لیس نے تینوں ڈاکو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے طلائی چوڑیاں اورپستول بھی برآمد کرلیا ہے ، تینوں ڈاکو علاقہ تھانہ مصطفی آباد کے رہائشی ہیں۔ پو لیس ڈاکوئوں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ڈکیتی /گرفتار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں