ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کی حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے
فواد چوہدری نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں ، پی ٹی آئی ارکان کا اعتراض
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی،ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا لیکن وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی گئی۔ فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے اور اعتراض کیا کہ فواد چوہدری صاحب نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔وزیراعظم نے ارکان سے کہا کہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں