ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں گورنر سندھ

عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر جلال الدین خراج تحسین کے مستحق ہیں، عمران اسماعیل
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے دوسری الپاگوت ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2019 ء میں گولڈ میڈل جیتنے والے جلال الدین ترین اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان الپاگوت فیڈریشن کامران چوہان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گولڈ میڈلسٹ جلال الدین کو دوسری ورلڈمارشل آرٹ چیمپئن شپ جیتنے پرمبارکباد اورشاباش دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس موقع پرکہناتھا کہ عالمی سطح پرپاکستان کانام روشن کرنے پر جلال الدین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اورپی ٹی آئی حکومت اس سلسلے میں مثبت کردار بھی ادا کررہی ہے اور آئند ہ بھی کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں