ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹیوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے‘سعید غنی

اسمگلنگ اور دہشت گردی کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کا غیرقانونی جیٹیز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے دکانداروں پر رجسٹریشن فیس بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی‘میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹیوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے، اسمگلنگ اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے غیرقانونی جیٹیز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کابینہ نے دکانداروں پر رجسٹریشن فیس بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ آرمی ایکٹ کے قانون میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اگر غلط راستہ اختیار کیا جاتا تو اعتراض ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ انکروچمنٹ مہم میں لوگوں کو اس سردی کے موسم میں بے گھر کرنا ٹھیک نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہیے لیکن لوگوں کو بے گھر کرنا ٹھیک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے، کچھ لوگ ایسی کوشش ضرور کررہے ہیں، آٹے کی پہلی کیٹیگری کا ریٹ 43 روپے رکھا گیا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 15 تاریخ تک تمام محکموں کو خالی اسامیوں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں