ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کےدورےپرایرانی قیادت سےملاقات کروں گا، ایران کےمؤقف کوسمجھنےکی کوشش کی جائے گی۔ ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نےحادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانےکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سےملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی مؤقف سامنےرکھوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں