ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعصب کی بنیاد پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی ہے ‘ صدر مملکت

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو امریکی سفید فام بالادستی کا نظریہ رکھنے والی کے کے کے (کو کلس کلن) اور ہٹلر کے
فاشسٹ اہداف سے مماثلت رکھنے والی جماعت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کو نسلی تعصب کی بنیادوں پر حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بنتا ہے جو یورپ میں یہودیوں کے ساتھ اور میانمار میں روہنگیا کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر کی ایک وڈیو کلپ کو بھی شیئر کیا جس میں ایک سیاہ فام امریکی جاڈا، ٹائون کونسل میں نسلی بنیادوں پر امریکی شہریوں کی حق تلفی اور اس کی بھارتی آر ایس ایس کے متعصب نظریات سے مماثلت بیان کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں