ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم حکومت کا انتقام دیکھ چکے ہیں ان میں دم نہیں ہے ‘شہلا رضا

اب باری عمران کی آنیوالی تھی تو انہوں نے نیب قانون سے اپنے دوست تاجرنکال دیئے
حکومت کو آرڈیننس واپس لینے پڑیں گے‘رہنما پیپلزپارٹی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ اب باری عمران خان کی آنیوالی تھی تو ان کی جانب سے کہا گیاکہ میں نے نیب قانون سے اپنے دوست تاجرنکال دیئے ہیں،ہم نے ن لیگ کے دور میں بھی اس قانون کوبھگتا ہے اور اب بھی بھگتا ہے ،حکومت میں دم نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہم حکومت کا انتقام دیکھ چکے ہیں ، ان میں دم نہیں ہے ، حکومت نے آرڈیننس واپس لئے ہیں اور ان کوواپس لینے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانونی سازی کرنی چاہئے۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اب باری عمران خان کی آنیوالی تھی تو ان کی جانب سے کہا گیاکہ میں نے نیب قانون سے اپنے دوست تاجرنکال دیئے ہیں۔پیپلز پارٹی نیب کے قانون کیخلاف ہے کیونکہ یہ آئین اور قوانین کے خلاف ہے ، ہمارے آئین اورقوانین اسلام کی روشنی میں بنے ہیں اوریہ ان سے متصادم ہے ، ہم نے نیب قانون کونواز شریف کے دور میں بھی بھگتا ہے اور تحریک انصاف کے دور میں بھی بھگتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں