ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکارپور، لوڈرا تھانے پر چھاپا، بلاجواز گرفتار 4 افراد بازیاب

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے لوڈرا تھانے پر عدالت کا چھاپا، بلاجواز گرفتار 4 افراد بازیاب، بروقت آزاد، ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کاحکم۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور اقبال احمد خواجہ کی ہدایت پر تھرڈ سول جج شکارپور رضوان احمد سومرو نے لوڈرا تھانے پر چھاپا مارکر 4 افراد رحم علی، حاجی جھنگل، ترک علی جعفری اور آچر جتوئی کو بازیاب کروالیا۔ ریڈ کمشنر نے تھانے پر روزنامچہ، ایف آئی آر بک اور رجسٹر وغیرہ دیکھے جہاں پر ان کی گرفتاری کے متعلق کوئی بھی انٹری موجود نہیں تھی، جس پر سول جج نے بازیاب ہونے والے چاروں افراد کو بروقت ہی آزاد کرکے چھوڑ دیا اور ایس ایچ او لوڈرا کو پیر کے روز ریکارڈ سمیت سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ کونسلر مرا د علی جعفری نے ایڈووکیٹ اسد اللہ بروہی کی معرفت سیشن جج شکارپور اقبال احمد خواجہ کی عدالت میں درخواست کی تھی کہ لوڈرا پولیس نے ہمارے چار افراد کو بلاجواز گرفتار کیا ہے، جن کی آزادی کے لیے پولیس رشوت طلب کررہی ہے، جس پر سیشن جج نے تھرڈ سول جج رضوان احمد سومرو کو ریڈ کمشنر مقررکرکے ریڈ کروائی تو چار افراد بازیاب ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں