ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن سے اظہار یکجہتی کی بنا پر فلسطینی رپورٹرسعودی چینل سے برطرف

سعودی اسپورٹس چینلز کے ڈائریکٹر غنم القحطانی نے یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی ایک فلسطینی خاتون رپورٹر رازن ملاش کو اپنے چینل سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں کھیلوں کی رپورٹنگ  کرنے والی صحافی ملاش نے ٹویٹ میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ سعودی جنگجو صرف یمن پر حملہ کرتے ہیں،اسرائیل پر نہیں جس پر سعودی چینل نے ان پر پابندی عائد کردی۔

یہ پابندی سعودی عرب کی شاہی عدالت کے حامیوں کے مابین سوشل میڈیا پرصحافی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعدسامنے آئی ہے،صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ خاتون کی جانب سے پوسٹ کردہ ٹویٹ میں سعودی بادشاہت کو گالی دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ملاش کے پرانے ٹویٹس کی بھی نشاندہی کی جس میں انہوں نے سعودی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ داعش کی موجودگی کی ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک اور خاتون براڈکاسٹر اولا الفارث کو بھی امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں پر سعودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرنے کے باعث سعودی چینل سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں