ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی این جی 48 گھنٹے بعد آج رات 10 بجے کھلے گی

بدھ کی صبح 6 بجے تک صرف 8 گھنٹوں کیلئے اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی
ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے کم مقدار میں گیس موصول ہو رہی ہے، ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کی بندش کے بعد آج منگل کو 10 بجے شب کھول دیے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق منگل کی شب 10 بجے سے صرف 8 گھنٹوں کے لیے بدھ کی صبح 6 بجے تک سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے کم مقدار میں گیس موصول ہو رہی ہے اور انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن اس مشکل صورتحال کے باوجود کمپنی سی این جی صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 گھنٹوں کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں