ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طارق روڈ اور کھجور بازار میں فٹ پاتھ مافیا کیخلاف نائٹ آپریشن

دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی رپورٹ پر کے ایم سی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے فٹ پاتھ کو ذاتی ملکیت سمجھ کر کاروبار کرنیوالوں کا سامان ضبط کرلیا
چائے خانوں اور ہوٹل مالکان کی کے ایم سی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دوڑیں لگ گئیں ٗ 150سے زائد پتھارے ٗ ٹھیلے اور کیبن سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں کے ایم سی کی ٹیم کو دوبارہ مافیا کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے کی رپورٹ پر آپریشن کیا گیا،رات گئے کھلے چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف بھی آپریشن کیا، کرسیاں اور میزیں ضبط کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی ویجیلنس ٹیم کی دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی رپورٹ پر کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے رات گئے مافیا کے خلاف طارق روڈ اور کجھور بازار میں آپریشن کیا گیا، طارق روڈ پر فٹ پاتھ کو ذاتی ملکیت سمجھ کر کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں کا سامان ضبط کرلیا، رات گئے کھلے چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف بھی آپریشن کے دوران کرسیاں اور میزیں ضبط کر لیں، کے ایم سی ٹیم کو دیکھتے ہی ہوٹل مالکان نے سامان اندر رکھنا شروع کردیا، کھجوربازار میں سڑک کنارے پتھارے اور ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف بھی عملے نے تقریبا 150 سے زائد پتھارے ، ٹھیلے اور کیبنز سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں