ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر عبدللہ کو ہری نواس سے منتقل کیا جائے گا

سرینگر،16جنوری

ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ 16 جنوری کو سابق وزیراعلی عمر عبدللہ کو ہری نواس سے نکال کر گپکار میں واقع کسی دوسری جگہ منتقل کیا جارہاہے۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کے بعد عمر عبدللہ کو ہری نواس میں نظربند رکھا گیا ہے۔ذرائع نے اس سلسلہ میں کسی خاص جگہ کا نام نہیں بتایا۔ غور طلب ہے کہ عمر عبدللہ کا گھر بھی گپکار پر ہی واقع ہے۔
پانچ اگست کو جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد متعدد رہنماوں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی فاروق عبدللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے جبکہ پی ڈی پی پی کی صدر اور ریاست جموں کشمیر کی آخری وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی بند رکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں