ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاشف عباسی کے پروگرام پر 60 دن کے لیے پابندی عائد

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پروگرام میں انوکھنے انداز میں شرکت نے صحافی کاشف عباسی کو مشکل میں ڈال دیاہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بُوٹ لے کر آ گئے تھے، جس کے بعد ان پر اپوزیشن اور دیگر حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔

فیصل واوڈا کی جانب سے پروگرام میں بوٹ لانے پر پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے کاشف عباسی کے پروگرام پر 60 روز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ پیمرا نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کا پروگرام جو 14 جنوری کو نشر کیا گیا، جس میں فیصل واوڈا ، قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی نے بطور مہمان شرکت کی، شو کے دوران فیصل واوڈا نے غیر سنجیدہ جملے کہے جبکہ صحافی کاشف عباسی نے غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے اور ساتھ ہی صحافی کاشف عباسی پر بھی 60 روز تک کسی بھی پروگرام میں شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں