ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کو بھارت اورپاکستان کے درمیان متنازع علاقہ سمجھتے ہیں‘چین

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مندوب زینگ جن نے کہا ہے کہ چین کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازع علاقہ سمجھتا ہے اور عالمی ادارے کے زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر عمل درآمد کے حوالے سے اس کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا موقف بالکل واضح ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں دوبارہ بحث ہوئی، گزشتہ سال اگست میں نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں پابندیاں عاید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں