ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : افتتاحی میچ افغانستان نے جیت لیا

کمبرلی (جسارت نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے میزبان ملک جنوبی افریقا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کمبرلی میں جنوبی افریقا کے کپتان براٹس پارسنز نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقا ٹیم 29.1 اوورز میں صرف 129 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان براٹس پارسنز40 ،کوٹزی38 اور بیوفورٹ25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ غفاری نے 15 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ فضل حق اور نور احمد نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 25 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور اس کے صرف 3 کھلاری آئوٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں