ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف اورمریم نواز کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔ نجی تی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چوہدری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بلا تفریق اورمنصفانہ احتسابی عمل کو یقینی بنائیں گے۔ معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کے کارنامے قوم کو معلوم ہونے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں