ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری

شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ‘جان بچانے والی تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی
پرائیویٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے‘ ،ترجمان ڈرائیونگ لائسنس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ کرلیا گیا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ،ترجمان ڈرائیونگ لائسنس کا کہنا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کوفری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پرائیویٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ترجمان نے کہا میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی ، جس میں دل کادرد، سردرد کی گولی سے پیٹ خراب ہونے تک کی گولی شامل ہیں جبکہ میڈیکل کٹ میں ڈریسنگ پٹی، قینچی اورسنی پلاسٹ بھی موجود ہوگی۔خیال رہے کراچی میں ڈرائیونگ لا ئسنس کا حصو ل ا?سان ہے یا دشواراس بات کا اندازاہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہر میں تین مقامات ناظم ا?باد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ ہزاروں شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے ا?تے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں