ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 30 سالہ پرانی لیز کی سرکاری اراضی و اگزار کرانے کا حکم

شہرکے تمام اضلاع میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی فوری طور پر خالی کراکر تحویل میں لی جائیگی
تمام ڈپٹی کمشنر زکو احکامات جاری‘ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی‘ذرائع
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں مختلف مقاصد کیلئے 30 سالہ لیز پر حاصل کی گئی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر زکو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ نے 8 جنوری کو کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خطوط جاری کردئیے ہیں۔ جس میں انہیں ہدایات کی گئی ہیں کہ ان کے دائرہ کار میں وہ سرکاری اراضی جو پولٹری، واہی چاہی، ایگریکلچر، بارانی، ڈیری فارمنگ یا دیگر مقاصد کیلیے 30 سالہ لیز پر حاصل کی گئی تھی اور ان کی لیز کا عرصہ ختم ہوچکا ہے انہیں فی الفور خالی کرایا جائے۔خط کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 28 نومبر 2012 کو 30 سالہ پرانی لیز پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔احکامات پر محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ نے جو روبکار جاری کی تھی ،وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے تمام روبکار بھی منسوخ کردی گئی ہیں یا ایسے احکامات کو واپس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سے بعض شخصیات، اداروں یا کمپنیوں نے پولٹری، زراعت یا کسی اور مقصد کیلیے اراضی حاصل کی اور اسے کسی دوسرے مقصد یا مقاصد کیلیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسی تمام اراضی بھی فوری طور پر خالی کراکر تحویل میں لے لی جائے اور اس میں ملوث فرد، افراد، اداروں یا کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ سیل ملکر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں