ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیفین گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر،کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 3کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں گرلز انڈر19-،گرلزانڈر17- اور گرلز انڈر15- کے مقابلے شامل ہیں ، ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مقابلے 23 جنوری کو جبکہ فائنل مقابلے 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں