ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ حملے کا سخت اندیشہ ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں بھارتی فوج کے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی کے اس پار نہتے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں پر بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے مطالبہ کرے،ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ہندوستان سمیت تمام عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی کی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں