ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماتلی، تعلیمی ادارں کے آئی ٹی لیب انچارجز کا عدم ترقی پر احتجاج

ماتلی(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کی جانب سے آٹی ٹی گریڈ کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جانے کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیب انچارچز کے طور پر تعینات ملازمین نے بھی اپنی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان ملازمین کے حوالے سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق سندھ کے مختلف اسکولوں کی آئی ٹی لیب میں 2008ء سے 7 ویں اسکیل میں تعینات آئی ٹی کیڈر کے 192 لیب انچارجز 12 سالوں سے ڈیوٹی دینے کے باوجود ترقی سے محروم ہیں، نئی حکومتی پالیسی کے تحت کمپیوٹر آپریٹرز کی پوسٹوں کو تو اپ گریڈ کردیا گیا ہے مگر لیب انچارجز کو اپ گریڈ کرنے کی جانب سے سندھ حکومت نے کبھی توجہ نہیں دی۔ واضح رہے کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آئی ٹی لیب انچارجز کو 2011ء میں اپ گریڈ کیا جاچکا ہے لیکن سندھ کے آئی ٹی لیب انچارجز ابھی تک ترقی سے محروم ہیں۔ سندھ کے ترقی سے محروم آئی ٹی لیب انچارج کے طور پر تعینات ملازمین نے بلاول زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ اور سیکرٹری تعلیم احسن منگی سے اپیل کی ہے کہ سندھ کے ترقی سے محروم رکھے جانے والے ان مظلوم ملازمین کو بھی اپ گریڈ فارمولے کی فہرست میں شامل کیے جانے کی منظوری دے کر ان کو بھی آئی ٹی کیڈر میں شامل کیا جائے کیونکہ ان کو آئی ٹی لیب انچارج کی حیثیت سے بھرتی ہی اس لیے کیا گیا تھا کہ یہ آئی ٹی کے تربیت یافتہ تھے، اہم بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ان آئی ٹی لیب انچارجز کو اپ گریڈ کیے جانے کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کے متعلقہ ادارے میں منظور شدہ سمری محض اس لیے فائلوں کے ڈھیر میں دبی ہوئی ہے یا دبا کر رکھ دی گئی ہے کہ یہ غریب ملازمین اپنے ساتویں اسکیل کی تنخواہ سے اس منظور ہوجانے والی سمری کی فائل کو نکلوانے کے لیے پیشگی نذرانہ ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں