ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان عوام اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں،افغان نائب صدر

کابل(خبر ایجنسیاں)افغانستان کے سیکنڈ نائب صدر سرور دانش کا کہنا ہے کہ طالبان افغان عوام اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرور دانش کا کہنا تھا کہ طالبان کا جنگی کارروائیاں کم کرنیکا منصوبہ حقیقی امن کو ٹالنے کا طریقہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان جنگی کارروائیاں کم کرنے کی بات سے عوام اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہے ہیں۔سرور دانش نے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تو ہو سکتا ہے مگر یہ افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا کا دعویٰ ہے افغان حکومت کا اصرار ہے کہ طالبان جنگ بندی پر راضی ہوں۔جرمن نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مارکس پوٹزل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی اگلے انٹرا افغان مذاکرات کی میزبانی کا خواہاں ہے۔خیال رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طالبان نے امریکا کا مذاکرات کے دوران سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ طالبان شوریٰ نے امریکا سے امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد 10 روز کے لیے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں