ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دباؤ میں نہیں ہیں، پوری قوت سے کھیلیں گے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ملک میں کپتانی کر رہا ہوں، فوکس یہی ہے کہ نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کو ویلکم کرتے ہیں ، بنگلا دیش ٹیم اچھی ہےاس میں سینیر اور جونیئرکھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوت کےمطابق کھیلیں گےیہ پریشر نہیں ہے کہ سری لنکا کےخلاف اچھا نہیں کھیلے اور ہارے، فوکس یہی ہے کہ نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

سینیئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا تھا محمد حفیظ اور شعیب ملک نمبر ون ٹیم کا حصہ رہے ہیں اس لئےانہیں ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں