ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دکھ ہے صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، شہزادہ ہیری بھرے مجمع میں روپڑے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں، بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری کا حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے، دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بیحد احترام ہے، ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے۔شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے، معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے۔معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دئیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں