ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے مسئلہ کشمیرپر ٹر مپ کی ثالثی کی پیشکش مستردکردی

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے ۔ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دو طرفہ معاملہ ہے اور اس کو دوطرفہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت داخلہ نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل نہیں سکتے ہیں،بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی پر روک لگا ئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں