ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری کیماڑی/ زمین کی لیز، موٹیشن اور ٹرانسفر پر پابندی

ترقیاتی کام نہ ہونے پر ارکان کونسل دلبرداشتہ ہو کر سر پیٹتے ہوئے احتجاج پر مجبور ہوگئے تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر لینڈ کمال شیخ نے لیاری اور کیماڑی میں اراضی کی لیز، موٹیشن اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی، ترقیاتی کام نہ ہونے پر گزشتہ دنوں بلدیہ عظمیٰ کی کونسل میں لیاری سے تعلق رکھنے والے ارکان کونسل دلبرداشتہ ہو کر سر پیٹتے ہوئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ ڈائریکٹر لینڈ کمال شیخ نے بتایا کہ لیاری ٹائون کا ریکارڈ اولڈ آفس میں موجود ہے اور جہاں ریکارڈ موجود تھا اس آفس سے ملحقہ دیوار ٹوٹی ہوئی پائی گئی، ریکارڈ اسکین اور کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ جب یہ مکمل ہوگا تو لیز و ٹرانسفر اور موٹیشن دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں