ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبے میں دہشتگرد عناصر کے بہت قریب ہیں، آئی جی بلوچستان

ڈیرہ اللہ یار ( آن لائن) آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے صوبے میں امن قائم کیا ہے بہت جلد بلوچستان کے تمام پولیس تھا نوں اور ہیڈ کواٹرز کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا پھر یہ بوسیدہ سسٹم ہمیشہ کے لیے ختم ہوگا، اس میں عوام کو فوری انصاف فراہم ہوگا اور
پولیس کے مسائل بھی کم ہوگئے ۔ یہ بات انہوں نے علاقے کے معززین و قبائلی عمائدین اور پولیس شہدا کے ور ثا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ بلوچستان کے شہری علاقوں میں جدید پولیس فورسز لائیں گئے جو شہر یوں کے مسائل فوری طور پر حل کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جلد نئی بھر تیاں شروع کی جائیں گئے تاکہ اضلاع کے اندر یہ مسائل ہمیشہ کے لیے حل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ جعفرآباد،نصیرآباد سمیت دیگر صوبے علاقوں میں پورے شہروں کو سیف سٹی کے منصوبے جدید کیمرے نصب کیے جائیں گئے ۔ حکومت اس کے لیے جلد فنڈز فراہم کرے تو یہ صوبے کے دوروز میں ہر ضلع میں نصب ہوجائیں گئے،شہری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کے ساتھ ماڈل پولیس لانچ کی جائے گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں