ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلفٹن میںکچرہ کنڈی سے ذبح گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد

رات گئے نامعلوم افراد جانوروں کے سر اورآلائشیں پھینک کر فرار ہوگئے تھے،علاقہ مکینوں کا بیان
آلائشیں کون پھینک کر گیا اور ان گدھوں کا گوشت کن مقاصد میں استعمال ہوا،تحقیقات شروع
کراچی(کرائم رپورٹر)کلفٹن کے علاقے سے ذبح گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔کراچی میں کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب کچرہ کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم افراد کچھ پھینک گئے تھے اور صبح دیکھا تو وہ ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں نکلیں۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی پر مامور عملہ گاڑی میں آلائشیں اٹھاکر لے گیا ہے جبکہ حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ سر اور آلائشیں کون پھینک کر گیا اور ان گدھوں کا گوشت کن مقاصد میں استعمال ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں